Home / پاکستان / اسلام آباد / نوازشریف پر تیسرے ریفرنس میں فرد جرم عائد

نوازشریف پر تیسرے ریفرنس میں فرد جرم عائد

اسلام آباد(20 اکتوبر 2017) قومی احتساب بیورو کی جانب سے فلیگ شپ انویسمنٹ کے حوالے سے دائر ریفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر فردِ جرم عائد کردی۔

احتساب عدالت نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی حسن نواز اور حسین نواز مفرور ملزم قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز دو ریفرنس ایون فیلڈ ریفرنس اور عزیزیہ اسٹیل میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پرفرد جرم عائد کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما پیپرز کیس کے حتمی فیصلے میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے خلاف 3 ریفرنسز دائر کیے گئے تھے جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ایون فیلڈ ایونیو میں موجود فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں شامل ہے۔

Check Also

انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

پاکستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *