116

اسلام آباد؛ بااثر سیاسی شخصیت کے اڈے کے خلاف آپریشن پھر ناکام

اسلام آباد (19 اکتوبر 2017 ) فیض آباد میں بااثر سیاسی شخصیت کے غیر قانونی اڈے کے خلاف میٹرو پو لیٹن کا رپو ریشن( ایم سی آئی) کاآپریشن پھر ناکام ہو گیا ہے.

جمعرات کے روز ایم سیآئی کے زیر انتظام شعبہ ڈی ایم اے نے مجسٹریٹ اور پولیس کی مدد سے فیض آباد میں قائم غیر قانونی اڈے کے خلاف کاروائی کی جس میں پولیس انفورسمنٹ کے عملے نے بڑی تعداد میںشرکت کی ہے. انفورسمنٹ نے فیض آباد میں گرین بیلٹ پر قائم کیے گئے ایک غیر قانونی اڈے کے خلاف کاروائی کی جس میں اڈے کے شیڈگرادئیے تاہم اڈہ مالکان اور عملے کی جانب سے انفورسمنٹ کے عملے کے کام میں مزاحمت کی. پولیس نے جوابی کاروائی کے دوان اڈے کے کنٹینرسے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرلی اور ایک شخص کو حراست میں لیا جبکہ آئی ایٹ کی طرف قائم اڈوں کے بھی شیڈز اور بورڈز اتار دئیے گئے ہیں. پولیس نے اس سائیڈ سے مزاحمت پر بھی دو افراد کو حراست میں لیا اور ان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت پر پرچہ درج کرلیا گیا ہے تاہم رات گئے غیر قانونی اڈہ دوبارہ گرین بیلٹ پر قائم کردیا گیا ہے اور اڈہ مالکان نے شیڈز دوبارہ تعمیر کرکے اپنی کاروباری سرگرمیاں شروع کردی ہیں.

واضح رہے کہ یہ معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے اور اس کیس میں ڈائریکٹر ڈی ایم اے سمیت دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں