131

نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد

اسلام آباد (19 اکتوبر 2017) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمعرات کو سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر لندن میں فلیٹس کے معاملے یعنی ایون فیلڈ ریفرنس میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

نواز شریف پر فردِ جرم ان کی غیر موجودگی میں عائد کی گئی اور ان کے نمائندے وکیل ظافر خان نے اپنے موکل کی ہدایت پر صحتِ جرم سے انکار کیا۔ ان کے علاوہ عدالت میں موجود مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے بھی صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔احتساب عدالت نے نواز شریف اور ان کے بچوں کی جانب سے فرد جرم عائد نہ کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔سابق وزیر اعظم کے وکیل نے احتساب عدالت میں مقدمے کی کارروائی روکنے کیلئے درخواست دے دی تھی۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دے رکھی ہے لہذا ٹرائل کو روکا جائے۔

واضح رہے نواز شریف اور ان کےصاحبزادے پارک لین اپارٹمنٹس، عزیزیہ سٹیل ملز اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز میں جبکہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر صرف پارک لین اپارٹمنٹس میں نامزد ملزم ہیں۔ نیب ریفرنس پرسماعت 26 اکتوبر تک ملتوی ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں