118

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو آج دیوالی منا رہے ہیں

کہیں رنگولی کے رنگ تو کہیں خوبصورت چراغاں، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے۔

پانچ روز تک جاری رہنے والی دیوالی کو رنگ اور روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ اس تہوار پر لوگ رنگوں سے دیدہ زیب ڈیزائن بنانے کے ساتھ ساتھ گھروں کو روشنیوں سے سجاتے ہیں۔ شام کا اندھیرا ہوتے ہی مندروں میں پوجا کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر ہندو لکشمی دیوی کی پوجا کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔

آتشبازی کے ذریعے خوشیوں کے اظہار کی روایت بھی دیوالی کے تہوار کا حصہ ہے، پوجا پاٹ کے بعد آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین نے دیوالی کی خاص نشانی رنگولی کو گھروں کے احاطے میں خوبصورتی اور مہارت سے بنایا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دیوالی کا تہوار ہمیں اپنے اس عزم کو دہرانے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔ ہندو اور دیگر تمام اقلیتیں پاکستان کی برابر کی شہری ہیں اور انہیں مساوی حقوق حاصل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں