121

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی۔ قومی ٹیم کو سیریز میں 3۔0 کی برتری حاصل ہوگئی

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کی اور پاکستان کو صرف 209 رنز کا ہدف ہی دے سکی۔ قومی ٹیم نے ہدف 42 ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے ڈبیو کرنے والے اوپنر امام الحق نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ امام الحق کو زبردست کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا. دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان 29، بابر اعظم 30 اور محمد حفیظ 34 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے ایک بار پھر اچھی بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ محمد حفیظ اور جنید خان ایک ایک وکٹ لے سکے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں