213

اسلامک یونیورسٹی کی طالبات کے لئے مشرقی لباس لازم قرار

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنی طالبات کوخبردار کیا ہے کہ وہ روایتی ضابطہ لباس کی پابندی کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔

نوٹس میں لڑکیوں کیلئے لباس کے حوالے سے ضابطہ اخلاق وضع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لڑکیوں کو روایتی ،مشرقی لباس کی پابندی کرنا ہو گی۔۔۔ بغیر بازوں اور کشادہ گلے والے لباس پہننے پر بھی پابندی ہو گی جبکہ جنیز اور کیپریز پہننا بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ طالبات کیلئے دوپٹہ پہننا لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ اونچی ایڑیوں والے جوتے ، میک اپ اور زیورات پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کچھ اسی قسم کے نوٹس انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے جاری ہوتے رہے ہیں۔کچھ عرصہ قبل طالبات کو ہوسٹلز میں الگ الگ بستر استعمال کرنے کے حوالے سے بھی نوٹس جاری کیئے گئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں