120

قندیل بلوچ قتل کیس : مفتی عبدالقوی ملتان سے گرفتار

ملتان (18 اکتوبر 2017) عدالت سے فرار مذہبی رہنما مفتی عبد القوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مفتی عبد القوی عدالت پیشی کے بعد فرار ہو گئے تھے۔

ملتان کی ایک مقامی عدالت نے سوشل میڈیا سیلیبرٹی قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے میں مذہبی رہنما مفتی عبدالقوی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد وہاں موجود پولیس کو چکما دے کر مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے تھے۔

مفتی عبدالقوی کی ضمانت کی درخواست ان کے وکیل کے مکمل دلائل دینے پر کی گئی تھی جس میں وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ مفتی عبدالقوی کا نام نہ تو کسی ایف آئی آر میں درج ہے اور نہ ہی کسی ملزم نے دوران تفتیش مفتی عبدالقوی کا نام لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں