96

پنجاب پبلک سروس کمیشن ایک ماہ سے چیئرمین سے محروم

لاہور (18 اکتوبر 2017) گذشتہ ماہ سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا ادارہ چیئرمین سے محروم ہے۔ جس کی وجہ سے کمیشن کے تحت بھرتی ہونے والے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مگر پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال کسی کو اس عہدے پر فائز نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد اکرم 24 ستمبر کو چیئرمین کے عہدے سےریٹائرہوئے تھے۔ مگر یہ آئینی عہدہ تاحال ایک ماہ سے خالی ہے۔ ایک ماہ بعد بھی تاحال مستقل چیئرمین لگا اور نہ ہی قائم مقام چیئرمین کی تعیناتی ہوئی ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سمری وزیر کو ارسال کی جسے نہ تو منظور کیا گیا اور نہ اسے مسترد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی ایس سی کے عدم تعیناتی کے باعث سروس کمیشن کے روزمرہ کے معاملات بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ کمیشن کے 14ممبران نے ایک ماہ سے بھرتیوں کے بارے کوئی کام انجام نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں