125

کوئٹہ: پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، 7 اہلکار جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس ٹرک سے ٹکرادیا جس میں 35 اہلکار سوار تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں اور پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اس دھماکے میں زخمی ہونے والے اکثر افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں