111

اداروں سے محاذ آرائی خطرناک ثابت ہوگی، آصف زرداری

سابق صدراور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی بنائے گئی، اور

نواز شریف کو خبردار کیا کہ اداروں سے محاذ آرائی خطرناک ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بھی کے پی کے تک

ہی محدود رہے گئی

لاہور میں ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع اپنے خطاب میں انہوں نے ایک تیر سے دو دو شکار کرتے

ہوئے نواز شریف اور عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اداروں سے محاذ آرائی کا نتیجہ خطرناک ثابت ہوگا۔

آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ آنے والا وقت پی پی پی کا گا لاہور میں شریف برادران کے پاؤں سکڑنا شروع ہو گئے ہیں،

اب پنجاب بھی ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ مسلم لیگ ن لاہور میں ترقیاتی کام اپنی سیاست بچانے کے لئے کر رہی ہے،

اب یہ صرف وسطی پنجاب کی حکمران جماعت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت بھی گراوٹ کی حدوں کو چھورہی ہے، سال2013 میں معیشت کو جہاں ہم نے

چھوڑا آج وہاں سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بھی خیبر پختونخوا تک محدود ہو گئی ہے۔ کارکن الیکشن کی تیاری کریں کیوں کہ اگلی باری پھر زرداری کی ہی ہے

پاکستان مشکل ترین دور سے گزررہا ہے، فیصلے عقلمندی سے کرنے ہوں گے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سال

دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پنجاب بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے زیادہ نشستیں لیں گے، کارکن الیکشن کی تیاری

کریں۔

اداروں سے محاذ آرائی خطرناک ثابت ہوگی، آصف زرداری” ایک تبصرہ

  1. Hey webmaster
    When you write some blogs and share with us,that is a hard work for you but share makes you happly right?
    yes I am a blogger too,and I wanna share with you my method to make some extra cash,not too much
    maybe $100 a day,but when you keep up the work,the cash will come in much and more.more info you can checkout my blog.
    http://makemoneyonlineg.com/2017.php
    good luck and cheers!

اپنا تبصرہ بھیجیں