114

پاک فوج کی پاکستانی علاقے میں ڈرون حملوں کی تردید

پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اس حوالے سے چلنے والے خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی حدود میں کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی اطلاعات غلط ہیں اور پاک افغان بارڈر پر کوئی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے علاقے خوست اور پکتیا میں ریزولوٹ اسپورٹ مشن اور افغان فورسز کے آپریشنز کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں متعدد ڈرون حملے کیے گئے جس میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور پاکستانی حدود میں کہیں بھی کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا ہے، پاک فوج اپنے سرحدی علاقوں میں مکمل طور پر الرٹ ہیں اور پاک فوج افغان بارڈر پرمستعدی سے فرائض انجام دے رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف قمر باجوہ کے دورہ افغانستان کے بعد پاک افغان فورسز کے درمیان کوآرڈینیشن کاعمل مزید تیز ہوا ہے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے ساتھ ساتھ مربوط باہمی رابطوں سے مشترکہ دشمن کوشکست دینے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان کے علاقوں میں قائم افغان طالبان کے ٹھکانوں پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں کمانڈر سمیت پانچ سے آٹھ طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں