113

مائیکروسافٹ کا طاقتور ترین لیپ ٹاپ متعارف

سافٹ ویئر ٹیکنالوجی گرو کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنا اب تک کا سب سے طاقتور اور بہترین لیپ ٹاپ فروخت کے لیے پیش کردیا۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے پیش کیا گیا میک بک پرو 2 دراصل کمپنی کی جانب سے 2015 میں پیش کیے گئے لیپ ٹاپ کا اپ ڈیٹ اور بہتر ورژن ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ میک بک پرو 2 کی بیٹری 17 گھنٹے چلنے کی اہلیت رکھتی ہے، جب کہ اس بار لیپ ٹاپ کے کلرز کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ کو 5 گھنٹے تک چارج کرنے کے بعد اس کی بیٹری کم سے کم 17 گھنٹے تک چلتی ہے۔کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ میک بک پرو 2 امریکی کمپنی ایپل کے لیپ ٹاپ سے بھی بہترین اور طاقتور ہے، تاہم کمپنی نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کا لیپ ٹاپ کس طرح ایپل کے لیپ ٹاپ سے طاقتور ہے۔میک بک پرو 2 کو کمپنی نے 2 مختلف سائزز میں پیش کیا ہے، جب کہ 2015 میں پیش کیے گئے لیپ ٹاپ کو صرف ایک ہی سائز میں متعارف کرایا گیا تھا۔مائیکرو سافٹ نے میک بک پرو 2 کے ساڑھے 13 اور 15 انچ اسکرین کے سائز کے مختلف ماڈلز پیش کیے ہیں۔

ایک طرف جہاں کمپنی نے اپنے لیپ ٹاپ کو اب تک کا سب سے طاقتور اور بہترین کمپیوٹر قرار دیا ہے، وہیں اس کی قیمت بھی دوسروں کے مقابلے زیادہ ہے۔اگر کہا جائے کہ میک بک پرو 2 نہ صرف مائیکرو سافٹ بلکہ دیگر حریف کمپنیوں کے لیپ ٹاپ سے بھی سب سے زیادہ مہنگا ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔میک بک پرو کے 15 انچ اسکرین کے حامل لیپ ٹاپ کی قیمت 1499 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد رکھی گئی ہے۔میک بک پرو 2 کو آئندہ ماہ 16 نومبر کو عام مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں