148

پمز ہسپتال: ہڑتال کے باعث 28سالہ جوان جاں بحق

اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث 28سالہ جوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں دو ہفتوں سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاج جاری ہے. اس دوران اسلام آباد کے شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئی ہیں.

ہسپتال میں زیر علاج نوجوان بروقت علاج کی سہولت نہ ملنے سے جان کی بازی ہار گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عمر کو گزشتہ روز ہسپتال لایا گیا تھا ۔ مریض کی ٹانگ میں خون کا لوتھڑا پھنسا ہو اتھا ۔بر وقت طبی امداد نہ ملنے سے عمر کی طبیعت بگڑ گئی اور اسکا انتقال ہو گیا۔

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ وہاں موجود ڈاکٹرز کو علاج کا کہا تو انہوں نے ہڑتال کا بہانہ لگا دیا جبکہ وہ سارا وقت وہاں موجود رہیں اور رسالے پڑھتی رہیں ۔ انتقال کرنے والے 28سالہ نوجوا ن کا تعلق اسلام آباد کے علاقے شکریا ل سے تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج آج سولہویں روز بھی احتجاج جاری رہا جبکہ اس دوران مریض ہسپتال میں خوار ہوتے رہے۔ڈاکٹرز نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کل اٹھارہ اکتوبر سے مکمل کام بند کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں