111

قندیل بلوچ قتل کیس عدالتی فیصلہ قبول کریں گے، مفتی عبدالقوی

ملتان کی سیشن کورٹ کے جج چودھری امیر محمد کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس سماعت ہوئی ۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پولیس سے تعاون کیا اور آئندہ بھی کریں گے

عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے قبول کیا جائے گا۔

عدالت میں مفتی عبدالقوی اور گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز عدالت میں پیش ہوئے۔مختصر کارروائی کے بعد سماعت کل

تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی عبوری ضمانت پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں