75

2018 کے الیکشن میں کامیاب ہوکر ملک کے ادارے ٹھیک کریں گے۔عمران خان

مالاکنڈ یونیورسٹی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےخطاب کرتے ہویے کہا کہ ان کی جماعت الیکشن 2018

میں کامیاب ہوکر ملک میں ادارے بشمول نیب اور ایف بی آر کو ٹھیک کرہں گے۔

تقریب سے خطاب میں انہوں کا کہناتھا کہ طاقتور کیلیے ایک اور کمزور کیلیے دوسرے قانون سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

قومیں تب تباہ ہوتا ہے جب ملک کے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں، گورننس کی ناکامی اور کرپشن کی وجہ سے ملک مقروض ہوگیا

ہے، دنیا کی خوشحال قوموں کا گورننس سسٹم بہترین ہے۔

ادارے مضبوط ہوں تو ملک ترقی کرتا ہے، درست نظام میں عدالتیں فیصلہ کرتی ہیں تو یہ نہیں کہا جاتا کہ مجھے کیوں نکالا۔

مسلمان ملکوں کے پیچھے رہنے کی ایک وجہ بادشاہت ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں ملزمان 40 گاڑیوں کے پروٹوکول کے ساتھ عدالت آتے ہیں۔

ہم نے خیبرپختونخوا میں پولیس کا نظام بہتر کیا، خیبرپختونخوا میں بہتر پولیس کی وجہ سے جرائم میں 70 فیصد کمی آئی۔

خیبرپختونخوا پولیس کی طرح ہر ادارہ ٹھیک ہوسکتا ہے، ہم میرٹ پر آئی جی کو لائے تو خیبرپختونخوا پولیس میں بہتری آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں