121

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری وفاقی پولیس کو موصول

عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول

الیکشن کیشن کی جانب سے توہین عدالت کیس میں مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں وارنٹ کی کاپی ایس ایس پی آپریشنز کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا گیا ہے کہ مطابق عمران خان عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے انہیں چھبیس اکتوبر کو گرفتار کر کے صبح دس بجے الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے،

خط الیکشن کمیشن کے ڈی جی لیگل افیئرز کی جانب سے ایس ایس پی اسلام آبادکو بھجوایا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں