74

کراچی: گیس چور ہوٹل مالک گرفتار

کراچی: کھارادر کے ہوٹل ایس ایس جی سی کا چھاپہ، گیس چورمالک گرفتار

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق ہماری ٹیم نے چھاپہ کھارا در میں واقع ایک ہوٹل پر مارا جہاں ہوٹل مالک فیصل جعلی گیس میٹر لگا کر 820 سی ایف ٹی فی گھنٹے کے حساب سے گیس چوری کر رہا تھا۔

گیس چوری کے جرم میں ہوٹل مالک فیصل کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔جبکہ سوئی سدرن گیس کے مطابق گیس کی اس چوری کے باعث ادارے کو لاکھوں روپے ماہانہ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں