122

دوسرے ون ڈے میں شاہینوں نے لنکا ڈھا دی

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ پاکستان نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے۔

ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی شاہینوں نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کی ہے۔ بڑا ٹارگٹ نہ ہونے کے باوجود باؤلرز نے محنت کی اور ایک موقع پر سری لنکا کے 7 بیٹسمین 93 رنز تک پہنچتے پہنچتے پویلین واپس پہنچ چکے تھے۔

آٹھویں وکٹ پر کپتان اپل تھارانگا نے وینڈر سے کے ساتھ مل کر 76 رنز کی شراکت قائم کی۔ رومان رئیس نے وینڈر کو 22 کے انفرادی اسکور پرآؤٹ کیا تو سری لنکن ٹیم کی ہمت جواب دے گئی۔ سری لنکن کپتان اپل تھارانگا نے سنچری اسکور کی۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی بیٹنگ میں 219 رنز اسکور کیے۔ بابر اعظم نے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 101 رنز بنائے۔ شاداب خان 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں