69

اسحاق ڈار کے خلاف کیس کا پاناما سے کوئی تعلق نہیں، دانیال عزیز

دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف کیس کا پاناما سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، بس پروپیگنڈا

کےذریعے کرپشن ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انکے خلاف عہدے کےاستعمال کا بھی کوئی الزام نہیں ہے، انہوں نے نام لئے بغیر سیاسی بونے کا لفظ استعمال کرتے

ہوئے کہا کہ یہ لوگ اوچھے ہتھکنڈے اور بیک ڈور استعمال کرکرکے چور دروازہ سے آگے آنا چاہتے ہیں

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین عوام کی

آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، وہ جن دستاویزات پر بحث کررہے ہیں وہ اگست دو ہزار سترہ کے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں