93

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس متوازن تھی،سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ

معاملات کو متنازعہ بنانے والے ملک کے خیرخواہ نہیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ ملکی ترقی کے لیے سیاست اور

اداروں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ ریلوے کی ترقی سی پیک منصوبے سے مشروط ہےسی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا تو اس کے

اثرات محکمہ ریلوے پر پڑیں ۔

ریلوے کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اورن لیگ کی حکومت نے ریلوے کو بحالی کے راستے پر گامزن کردیاہے۔

ان کاکہناتھا کہ چار سالوں کے دوران ریلوے کی ایک ہزار ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی،ٹرینوں کی آمد اور روانگی میں

اوقات میں پابندی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے سے ریلوے کے دو کروڑ مسافروں میں اضافہ ہوا ہے

انھوں نے آگاہ کیا کہ حادثات سے بچاؤ کے لیے کراسنگز پر جدید سگنل سسٹم لگانے کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل

ہوچکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں