130

کرکٹ کی 46سالہ تاریخ کا شاندار ترین کارنامہ

بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ کی 46سالہ تاریخ کا شاندار ترین کارنامہ سر انجام دے ڈالا

ابو ظہبی ( 16 اکتوبر 2017 ) قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ کی 46سالہ تاریخ کا شاندار ترین کارنامہ سر انجام دے ڈالا۔

23سالہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے دوران اپنے ون ڈے کیریئر کی7ویں سنچری سکور کی جو متحدہ عرب امارات میں ان کی مسلسل 5ویں سنچری (101،103،117،123،120)تھی.

ون ڈے کرکٹ کی 46سالہ تاریخ میں ان کے علاوہ اور کوئی بلے باز آج تک یہ کارنامہ سر انجام نہیں د ے پایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں