79

عمران خان نااہلی کیس،عمران خان کی طرف سے ایک لاکھ پاؤنڈ سے متعلق جواب جمع

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں

ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، سماعت میں عمران خان نےایک لاکھ پاؤنڈ سے متعلق جواب جمع

کرادیا، جواب میں کہا گیا کہ عمران خان2002میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے، عمران خان اسمبلی کی مدت ختم ہونےتک پبلک آفس ہولڈررہے۔

جواب میں کہا گیا کہ عمران خان نے2008کےانتخابات میں حصہ نہیں لیا، 2013 میں عمران خان منتخب ہوکر آج بھی

پبلک آفس ہولڈر ہیں، پاکستان میں عمران خان کے2بینکوں میں فارن کرنسی اکاؤنٹس تھے، عمران خان کے2000کےبعد

بیرون ملک کوئی اکاؤنٹ نہیں ہیں۔

عمران خان کی جانب سے نیازی سروسز کے جمع کرائے گئے بینک ریکارڈ میں کہا گیا ہے کوشش کے باوجود مکمل ریکارڈ

حاصل نہیں کرسکے، بارکلے بینک 15سال پہلے زیڈ را کمپنی نے خرید لیا تھا ، تیسرےفریق کے ذریعے بار بار کی کوشش

سے بھی ریکارڈ نہیں ملا۔

درخواست میں کہا گیا ہے پہلے جواب محدود ریکارڈ اور عمران خان کی یادداشت پر مبنی تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے جواب میں ترمیم نئے دستاویزی شواہد کی روشنی میں چاہتےہ یں، جوابات میں

جہاں تضاد ہو اسے ختم کردیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں