69

افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، پانچ ہلاک

کرم ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب ایک ڈرون حملے میں شدت پسند کمانڈر سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کی

اطلاع ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس پر 4 سے 6 میزائل فائر کیے گئے۔

ڈرون حملے کے بعد کم از کم پانچ لاشیں گھر سے نکال لی گئی ہیں جبکہ اس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی

اطلاعات ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈرون حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے، حملہ پاکستانی علاقے

میں ہوا یا افغانستان میں، تعین کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں