58

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے کی پاداش میں کیپٹن(ر) محمد صفدر اور عائشہ گلالئی سمیت 261 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کی پاداش میں نوازشریف

کے داماد کیپٹن(ر) صفدر اورتحریک انصاف کی باغی ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی سمیت 261 ارکان

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) محمد صفدر، وفاقی وزیربرائے مذہبی امور

سردار یوسف، پی ٹی آئی کی عائشہ گلا لئی، طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، عبدالرحمان کانجو اور محسن شاہنواز رانجھا بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثہ جات کی

تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں7 سینٹرز، 71 ایم این ایز، پنجاب اسمبلی کے 84 اراکین، سندھ اسمبلی کے 50،

خیبرپختون خوا کے 38 اور بلوچستان کے 11 اراکین شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں