82

میں کبھی کراچی نہیں گیا‘، کراچی میں خواتین پر حملے کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم وسیم کا بیان

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم وسیم اس سے پہلے آٹھ ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں، تقریباً ڈیڑھ

ماہ پہلے ملزم کو ضمانت پر رہائی ملی تھی جبکہ ان پر ساہیوال میں خواتین پر حملوں کے 31 الزامات بھی ہیں۔

ولیس کے تحقیقاتی حکام اس وقت ساہیوال میں موجود ہیں، وسیم نے ابھی تک وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف

نہیں کیا۔

پنجاب پولیس کے سی آئی اے ڈیپارٹمنٹ نے دو دن پہلے ملزم وسیم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا۔

ملزم وسیم کی گرفتاری سندھ پولیس کی جانب سے شبے کے اظہار پر عمل میں آئی تھی۔

لاہور پولیس دو مقدمات پر گرفتار کرنا چاہتی ہے اس لیے کراچی منتقل کرنے میں دشواری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں