98

ڈھاکہ ایشیا کپ بھارت نے پاکستان کو 1- 3سے شکست دے دی

ڈھاکہ :ایشیاء کپ ہاکی : بھارت نے پاکستان کو 3-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ، پاکستان کی جانب سے واحد گول علی شان نے کیا، پاکستان نے تین یقینی گولز کے مواقع ضائع کر دیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاء کپ کے سلسلہ میں کھیلے گئے آخری پول میچ میں بھارت کی ٹیم نے ٹیم پاکستان کو 3-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔

چند ہفتے قبل ہی انگلینڈ میں کھیل گئے ورلڈ کپ کوالیفائینگ راونڈ میں بھارت کے ہاتھوں سات اور چھ گولزکے بڑے مرجن سے شکست کھانے والی ٹیم پاکستا ن ۔بھارت کے خلاف انتہائی پریشر کے باوجود آج کے میچ میں کافی بہتر کھیل پیش کرتی ہوئی نظر آئی ۔ 

کھیل کے پہلے ہاف کے دونوں کو اٹرزمیں دونوں ٹیم کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا بدقسمتی سے ٹیم پاکستان نے پہلے ہاف میں کم از کم دو یقینی گول مس کئے ۔ تاہم کھیل کے 17 منٹ میں بھارت کی جانب سے آکاش دیپ کے پاس پر چینگلنگ سانا نے فیلڈ گول سکور کرتے ہوئے ، بھارت کی ٹیم کو پاکستان پر 1-0سے بر تری دلا دی جو ہاف ٹائم تک بر قرار رہی۔ 

جبکہ کھیل کے دوسرے ہاف کے تیسرے کواٹر میں بھارت کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اٹیکینگ حکمت عملی اپناتے ہوئے پاکستان کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دئے اور تیسرے کو اٹر میں اسکی جانب سے کھیل کے 44 ویں منٹ میں رمن دیپ سنگھ نے فیلڈ گول کر کے بھارت کی پاکستان کے خلاف بر تری 2-0تک پہنچا دی جبکہ تیسرے ہاف کے  45 ویں منٹ  میں ہرمن پریت نے پنلٹی کارنر پر گول سکور کرتے ہوئے بھارت کی برتری 3-0تک پہنچا دی۔ میچ کے دوران واحد گول 

پاکستان کی جانب سے علی شان نے کھیل کے 49 ویں منٹ میں کیا ۔ اس اہم میچ میں پاکستان کو چار پنلٹی کارنرز ملے تاہم ٹیم پاکستان ان میں سے کسی بھی پنلٹی کارنر پر گول نہ کر سکی۔ یوں بھارت نے پاکستان کو اس مقابلے میں 3-1سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی

اپنا تبصرہ بھیجیں