74

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 83 رنز سے شکست دے دی ہے۔ بابر اعظم نے 103 اور شعیب ملک نے 81 رنز اسکور کرکے پاکستان کو قابل عزت مجموعے تک پہنچایا۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ احمد شہزاد آؤٹ آف فارم ہی نظر آئے اور بغیر کوئی رن بنائے واپس چلے گئے۔ چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کا شکار اوپنر 12 گیندوں پر کوئی رن نہ بنا پائے۔

فخر زمان نے کھل کر شاٹس کھیلے لیکن ان کی اننگ 43 رنز سے آگے نہ بڑھ پائی۔ محمد حفیظ نے 38 گیندوں پر 32 رنز کا حصہ ڈالا۔
محتاط آغاز کرنے والے شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا اور 61 گیندوں پر 81 رنز کی اننگ سجائی۔ پاکستانی بیٹنگ کے ہیرو بابر اعظم رہے جنہوں نے کیریئر کی چھٹی سنچری 32ویں میچ میں مکمل کرلی۔

بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 103 رنز اسکور کیے۔ حسن علی 11 اور عماد وسیم 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٓخری دس اوورز میں پاکستانی بیٹسمینوں نے 83 رنز بٹورے۔ مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں پر 292 رنز رہا۔

سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل نے 47 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں