106

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے

اسلام آباد (13 اکتوبر 2017) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جمعہ کو وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے کئے ہیں،

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر شاہد آشرف تارڑ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک، پاس کے ہی گریڈ 21 کے افسر عمر رسول کو ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروٹیکشن پاس کے گریڈ 20 کے افسر شہر عالم مسعود کو ایم ڈی واپڈا ، پاس کے گریڈ 21 کے افسر پرویز احمد جونیجو کو ایڈیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن جبکہ گریڈ 21 کے ڈاکٹر عامر ارشاد شیخ کو منیجنگ ڈائریکٹر اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن تعینات کیا گیا۔

جبکہ گریڈ 20 کے افسر ہارون احمد خان کی خدمات حکومت سندھ کے حوالے کرنے سمیت گریڈ 21 کے افسر محمد اشرف کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں