118

کوئٹہ کے علاقے نوشکی میں زائرین کی بس کوحادثہ

کوئٹہ (13 اکتوبر 2017) تفتان سے کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس نوشکی کے علاقے مل میں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کی اطلاع ملنے پر فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے کر خواتین ‘بچوں سمیت دیگر زائرین کو کوچ سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی.

فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے بروقت امدادی کارروائیاں کرنے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. زائرین سمیت بلوچستان کے عوام نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی بروقت امدادی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور کے عملے نے ہمیشہ مصیبت میں پھنسے ہوئے لوگوں کی بروقت مدد کی ہے ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی وہ اسی طرح امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں