62

پاک فوج کو معیشت پر بیانات سے گریز کرنا چاہیے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے پاکستانی معیشت سے متعلق دیئے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے، غیر ذمہ دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کر سکتے ہیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں ملکی معیشت بہت بہتر ہےملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ پر عمل ہو رہا ہے اور اب ہمیں آئی ایم ایف پروگرام پر جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کے منصوبوں اور بجلی کی فراہمی سے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے درآمدات پر دباؤ پڑا ہے مگر قابل برداشت ہے، ٹیکسوں کی وصولی میں دو گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے جبکہ سیکیورٹی آپریشنز کے لیے بھی وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت اور سیکیورٹی کا گہرا تعلق ہے۔ ملکی حالات ٹھیک نہ ہونے پر معیشت متاثر ہوتی ہے۔ مل بیٹھ کر ملکی معیشت پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اگر بری نہیں تو بہت اچھی بھی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں