140

وزیر قانون پنجاب قادیانیوں کی حمایت میں بول پڑے

وزیر قانون پنجاب نے نئی درفنطنی چھوڑ دی!!! وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ قادیانیوں کی حمایت میں بول پڑے۔

ایک انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علما قادیانیوں کوغیرمسلم تسلیم نہیں کرتے۔

قادیانی نماز اور روزہ پرعمل کرتے ہیں ، اپنی مساجد بناتے ہیں اور اذان بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی خود بھی اپنے آپ کوغیرمسلم نہیں کہتے۔ ان کے بارے میں فتوے دوسری بات ہیں۔

اس بیان پر علما نے رانا ثنا کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا۔ علما نے کہا کہ انہیں وزارت سے ہٹایا نہ گیا تو تحریک چلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں