48

توہین عدالت کیس: عمران خان کی گرفتاری کا حکم

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ان کے خلاف زیر سماعت توہین عدالت کے مقدمے میں بارہا نوٹسز جاری کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر جاری کیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے جمع کرایا جانے والا جواب بھی مسترد کر دیا ہے۔جبکہ اسلام آباد پولیس کو حکم دیاگیا ہے کہ وہ ملزم عمران خان کو 26 اکتوبر کو کمیشن کے سامنے پیش کریں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلے کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی کارروائی اس وقت شروع ہوئی تھی جب پارٹی کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ کے بارے میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ کو عمران خان نے تعصب پر مبنی قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں