پنجاب میں 105 سالہ خاتون کی آخری رسومات دھوم دھام سے منائی گئی، خانیوال کی شریفاں بی بی کے بیٹوں نے ماں کی وصیت پوری کردی۔
زندگی سے شکوہ نہیں، خوشیاں ملیں، خانیوال کی شریفاں مسیح کا 105 پانچ سال کی عمر میں انتقال ہوا تو بچوں نے آخری رسومات دھوم دھام سے ادا کیں۔
ایک سو پانچ سالہ خاتون کا بینڈ باجے کے ساتھ جنازہ#WorldMentalHealthDay #IKinDIKhan pic.twitter.com/ugwpPdxhKC
— Nation92 (@theNation92) October 10, 2017
دل میں بچھڑنے کا غم تو تھا لیکن پھر بھی 8 بیٹے بیٹیوں، 30 پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں نے شریفاں بی بی کی وصیت پرعمل کیا. خانیوال کےعلاقےکچاکھوہ میں معمر خاتون کا جنازہ بینڈ باجے کے ساتھ قبرستان لے جایا گیا۔ کچہ کھوہ کے گاؤں والے پہلی بار یہ سب منظر دیکھ رہے تھے۔
اس دھوم دھام کی لوگوں نے وجہ پوچھی تو ورثا کا کہنا تھا کہ سلامت بی بی نے وصیت کی تھی کہ اسکا جنازہ شہنائیوں کی گونج میں لے جایا جائے۔