122

پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان کو دل کا دورہ

لاہور : پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان کو دل کا دورہ پڑا ہے

تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا. اسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے بتایا کہ مبشر لقمان کو انتہائی سنجیدہ نوعیت کا اٹیک ہوا.جس کے باعث ان کے دل کے تین والوز بند ہو گئے ہیں.

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر مبشر لقمان کی اوپن ہارٹ سرجری کی جائے گی. مبشر لقمان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں نیشنل اسپتال میں زیر علاج ہیں اور فی الوقت کسی کو بھی ان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں