283

اسلامک یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

اسلام آباد: رات گئے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا۔ ہیک کرنے والے نے پیغام چھوڑا کہ یہ آپ کیلئے وارننگ ہے اپنی سیکورٹی کو بہتر بنائیں ورنہ لاکھوں طلبہ کا ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے اور ہاں اپنی سیکورٹی کیلئے کوئی اچھے انجینئر سے کوڈ کرواتے اپنے سسٹم کو ٹھیک کرو میری نظریں اب آپ پر ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کافی محنت کے بعد ویب سائٹ کو بحال تو کروا لیا گیا ہے لیکن طلبہ نے اس معاملے پر انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے کہ اتنی حساس معلومات کیلئے کوئی خاطر خواہ سیکورٹی نہیں لگائی گئی اور ہماری ساری معلومات اتنی آسانی سے کوئی بھی چرا سکتا ہے۔ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ویب سائٹ کی سیکیورٹی بہترین بنائی جائے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی قائداعظم یونیورسٹی کے بعد اسلام آباد کی دوسری بڑی جامعہ ہے جبکہ اس یونیورسٹی میں پچیس ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

اسلامک یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی” ایک تبصرہ

  1. Security ko behter bnanaachahiyee ta k students ki
    important data zaya hony sy bch jaye

اپنا تبصرہ بھیجیں