174

اسلام آباد میں سرعام داعش کے جھنڈے لگ گئے

اسلام آباد(24ستمبر2017ء):وفاقی دارلحکومت میں کالعدم دہشتگردتنظیم داعش کے جھنڈے لہرادیے گئے،ان جھنڈوں کے ساتھ”خلافت آرہی ہے”کے نعرے بھی درج تھے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادایکسپریس وے پرداعش کے جھنڈے لگادیے گئے۔جھنڈوں کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جھنڈے اتارلیے ہیں۔جھنڈوں پرداعش کا لوگواور نعرے درج تھے۔‏

سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جھنڈے لگانے سے متعلق تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں بھی داعش کے جھنڈے آویزاں کئے گئے تھے تاہم پولیس کی کارروائی کاغذواں تک محدود ہونے کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں