231

رشی کپور ایک بار تنقید کی زد میں

بولی وڈ اداکار رشی کپور اکثر ٹوئٹر پر اپنے پیغامات کے باعث تنقید کی زد میں رہتے ہیں اور اب ایک بار پھر انہیں ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔

بولی وڈ اداکار رشی کپور کو ٹوئٹر پر ایک بار پھر اس وقت لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے مبینہ طور پر ایک خاتون صارف کو ڈائریکٹ میسج پر غیر اخلاقی اور توہین آمیز پیغام بھیجا۔

اس خاتون نے رواں ماہ کے شروع میں اداکار کا مذاق اڑایا تھا جس پر رشی کپور نے ڈائریکٹ میسج پر توہین آمیز پیغام بھیجا۔اس خاتون نے اس پیغام کو 19 ستمبر کو ایک ٹوئیٹ پر ظاہر کیا تھا جس کے بعد رشی کپور پر لوگوں نے تنقید کرنا شروع کردی تھی۔

لوگوں کی تنقید پر رشی کپور نے بھی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ‘ بکواس، میں ایسی اب ایسی ٹوئیٹس دیکھ رہا ہوں جس میں میری توہین کی جارہی ہے، میں کوئی مذہبی شخصیت نہیں اور میں لوگوں کو ان کی زبان میں جواب سکتا ہوں، تو اپنی شکایات بند کریں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں