200

نیب کی ٹیم کا اسحاق ڈار کے گھر چھاپہ

نیب لاہور کی ٹیم شہر اقتدار پہنچ گئی، منسٹرز انکلیو میں اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ، ملازمین سے پوچھ گچھ، اسحاق ڈار گھر پر موجود نہیں، وزیر اعظم کے ساتھ امریکہ کے دورے پر ہیں۔

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم موجودگی میں نیب لاہور کی ٹیم اسلام آباد میں واقع ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق، نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم نے وزیر خزانہ کے گھر پر عدالتی سمن دکھائے اور ورانٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار کے ملازمین نے ورانٹ گرفتاری وصول کر لئے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 25 ستمبر کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح، دوران سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا تھا اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے۔ عدالت نے وزیر خزانہ کو 25 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں