191

چوروں اورلٹیروں سے نجات صرف عمران خان دلاسکتا ہے، شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے پاس ایک گولی والاپستول ہے،جو 62، 63 میں نوازشریف کوٹھک کرکے لگی، چوروں اورلٹیروں سے نجات صرف عمران خان دلاسکتا ہے۔

حیدر آباد( آن لائن ) منگل کے روز حیدر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ زندگی میں دوستی اور دشمنی نمبر ون سے کی ، کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کروں گااورمیں ثابت کردوں گا کہ کس نے کتنی کرپشن کی؟ میرے پاس ایک گولی والاپستول ہے،جو 62، 63 میں نوازشریف کوٹھک کرکے لگا۔

انہوں نے کہا کہ اب شاہد خاقان کی باری ہے،خاقان نفلوں کی مار ہے، شاہد خاقان عباسی نے مجھے چیلنج کیا ہے ، اگر ثابت نہ کر سکا کہ خاقان عباسی ایل این جی کے پارٹنر ہیں تو سیاست چھوڑ دوں گا ،حدیبیہ پیپرز مل کیس نے پورے ٹبر کو گھیرے میں لے لیا ہے،ملک میں کرپشن ختم نہیں ہوئی تو غریب کو کچھ نہیںملے گا، چوروں اورلٹیروں سے نجات صرف عمران خان دلاسکتا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف آج نیب کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جو ان کی بنائی ہوئی ہے،نوازشریف آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے،کیا یہ توہین عدالت نہیں؟ چودھری نثار بلاول مت بنو،شہباز شریف دل پر ہاتھ رکھ کر فیصلہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کے عوام نے دل جیت لیا ، یہاں عوام کا سمندر ہے،دادو میں تو جلسی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں