204

آصف زرداری سینمامیں ٹکٹ بیچتاتھا آج ارب پتی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میثاق جمہوریت کے نام پرمک مکاکرنے والے آصف زرداری اورنوازشریف ملک کے دشمن ہیں.

ان خیالات کااظہارانہوںنے منگل کے روزحیدرآبادمیں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ قرآن پاک میں اللہ نے فرمایاکہ اللہ اس قوم کی حالت نہیں بدلتاجب تک کوئی قوم خوداپنی حالت نہ بدلے ،سندھ کے لوگوجوظلم آپ پرہورہے ہیں وہ پاکستان کے کسی حصے میں نہیں ہورہے ،سندھ میں جتنی گندگی دیکھی ہے اتنی کسی اورصوبے میں نہیں دیکھی ۔

انہوںنے کہاکہ سندھ سے ظلم کاخاتمہ کرنے آیاہوں ،سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے ،30سال سے زرداری سندھ پرقابض ہے ،زرداری سندھیوں کاپیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے گیاہے ۔نوازشریف اورزرداری نے قوم کاپیسہ چوری کیا،اداروں کوکمزورکیا،اگرنیب ،ایف آئی اے مضبوط ہوتے توان کی کرپشن پکڑی جاتی اوریہ جیلوں میں ہوتے ۔

عمران خان نے کہاکہ آج زرداری 1لاکھ ایکڑزمین کامالک ہے ،دونوں نے میثاق جمہوریت کے تحت مک مکاکیا،اپناچیئرمین نیب لگاتے ہیں، اپنی نگران حکومت بناتے ہیں ،کرپشن کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرسکا۔نوازشریف توچلاگیااب زرداری ہم تمہارے پیچھے آئیں گے اوراس کوبھی جیل میں ڈالیں گے ،انہوںنے کہاکہ اگرملک میں تحریک انصاف کی حکومت آئی توملک میں محنت کرنے والے کواوپرآنے کاموقع دیاجائیگا،لوگوں کوپاکستان میں ہی روزگارملے گا،آصف زرداری بمبینوسینمامیں ٹکٹ بیچتاتھا آج ارب پتی ہے ،سندھ میں پیپلزپارٹی نے ایک کام کیاہوتوبتائیں ۔بلاول بھٹونے کبھی اپنے والدسے پوچھاکہ آپ کے پاس کیاجادوہے کہ اتنے امیرہوگئے ،بلاول کی اپنی کیاحیثیت اورقابلیت ہے کہ وہ پارٹی کے چیئرمین بن گئے ۔سندھ میں سب سے زیادہ نوکریاں بکتی ہیں ،کیابلاول نے کبھی کوئی کام کیا،میں بلاول اورفریال تالپورسے پوچھناچاہتاہوں کہ آپ نے کتناپیسہ بناناہے ؟سندھ میں غربت ہے ،کسان پس گیاہے زرداری کاپیٹ کب بھرے گا؟۔

عمران خان نے کہاکہ میں اب باربارسندھ آؤں گا،سندھ کوظالموں سے نجات دلاؤں گا۔آصف زرداری کے دن ختم ہیں ،میراوعدہ ہے کہ ہم احتساب کے عمل کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔سندھ میں میرٹ کانظام لائیں گے ،تعلیم کانظام بہتربنائیں گے ،ذوالفقارعلی بھٹوبڑے لیڈرتھے وہ ملک کے چپے چپے میں جاتے تھے ۔انہوںنے کہاکہ ہم سکولوں کاایسانظام لائیں گے کہ غریب مزدورکابیٹاپڑھ کروزیراعظم بن سکے ۔ن لیگ نے پنجاب میں 6اورآصف زرداری نے سندھ میں چھ باریاں لگائیں ،لیکن یہ کوئی ایساہسپتال نہ بناسکے جس میں ان کاعلاج ہو،کراچی اوربلوچستان میں شوکت خانم ہسپتال بنائیں گے ،جہاں لوگوں کامفت علاج ہوگا،تحریک انصاف سندھ کوصاف پانی دیگی ،ملک سے غربت ختم کریگی ،ہم نے کے پی کے میں غربت کی شرح کم کی ہے ،ہم نے پہلی باری میں پولیس کانظام ٹھیک کیاہے ۔ہم سندھ کے عوام کوپولیس کے ظلم سے نجات دلائیں گے ،

عمران خان نے کہاکہ این اے 120میں پی پی 3بارالیکشن جیتی ،ضمنی الیکشن میں اس بارپی پی کو1500ووٹ پڑے ۔آصف زرداری نے پی پی کویہاں لاکھڑاکیاہے ،این اے 120کے ضمنی انتخابات میں الیکشن مہم میں ن لیگ نے فوج اورسپریم کورٹ کے خلاف مہم چلائی ۔نوازشریف اورالطاف حسین اب لندن سے بیٹھ کرٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔نوازشریف اورالطاف حسین کاوقت ختم ہوگیا،اب زرداری کاوقت بھی ختم ہونے والاہے ،این اے 120جوکہ 30سال سے ن لیگ کاگڑھ ہے ،اس کے باوجودن لیگ کواتنے کم ووٹ پڑے ،اس کامطلب ہے کہ نوازشریف کاوقت بھی ختم ہوگیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں