175

محرم الحرام؛ علماء کرام اور اسلام آباد انتظامیہ کا اجلاس

اسلام آباد(آن لائن)محرم الحرام میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے علماء کرام اور اسلام آباد انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام ،ڈی سی کیپٹن مشتاق احمد سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا کہ محرم میں امن وامان کے قیام میں علما کرام اپنا کردار ادا کریں ،معاشرے میں امن برقرار رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے ، علما کرام نے پہلے بھی مثالی کردار ادا کیا ہے ، ایس ایس پی نے کہا کہ ماتمی جلوس اور مجالس کی مزید سیکورٹی بہتر کرینگے،ہم سب نے اپنی اپنی زمہ داری کا ثبوت دینا ہے ،ہم نے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے سبق پر عمل پیرا ہونا ہے ۔

اس موقع پر مولانا ظہور علی نے کہا کہ اسلام آباد کے علما نے ہمیشہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے ،ہم ایک دوسرے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے ،ایک دوسرے کے جذبات کا بھی خیال رکھیں گے ،ہمارا اتحاد مثالی ہوگا تو دنیا میں اچھا پیغام جائے گا ، علما کرام حسب سابق امن اور بھائی چارہ کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ۔

علامہ بشارت امامی نے کہا کہ محرم ہمیں یاد دلاتا ہے امام حسین کی عظیم قربانی کی ، شہدا کربلا کی قربانی کسی رنگ نسل یا فرقے کیلئے نہیں تھی ،ہم سب اپنا اپنا کردار ادا کرینگے تو ماحول بہتر رہے گا ،علامہ بشارت امامی نے کہا کہ ہر سال اسلام آباد میں مثالی اقدامات کئے جاتے رہیں ،پاکستان ایٹمی طاقت ہے مگر دشمن ہمارے پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،بیرونی طاقتوں کی سازشوں کو ہم نے ناکام بنایا ،ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں