227

مریم نواز کی زبان الطاف حسین والی ہے، تجزیہ کار

لاہور(18ستمبر2017): تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ مریم نواز اس انداز میں تقریر کر رہی تھیں کہ جیسے وہ مجیب الرحمن کی بیٹی شیح حسینہ واجد بات کر رہی ہیں،مستقبل میں اس کے عزائم بھی وہی ہیں جو اس وقت بنگلہ دیش کی شیخ حسینہ واجد کے ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہی مستقبل میں بھی یہ شیخ حسینہ واجد بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ان کی تقریر افواج پاکستان ،سپریم کورٹ اورقومی اداروں کے خلاف تھی۔ ان کی تقریر وہی تھی جو صوفی محمد نے کی تھی وہی زبان ہے جو الطاف حسین،اجمل پہاڑی،ملافضل اللہ کی تھی۔

صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کے لاجر بنچ نے فیصلہ دے کر ان کو نا اہل کیا جس نے عوام کے ساتھ جھوٹ بولا بد دیانتی کی ۔ مریم نواز دوبارہ سے لوگوں سے وعدے لے رہی ہیں کہ آپ نواز شریف کا ساتھ دیں گے ۔ مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں