226

پاک-افغان سرحد پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

چمن پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔

رسالدار لیویز زرک خان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی باب دوستی چمن کی طرف جا رہی تھی کہ پیدل خودکش حملہ آور نے گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے نتیجے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد آمد و رفت کے لئے بند کرتے ہوئے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ہدایت دی ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں