197

آرمی چیف دنیا سے ’’ڈومور‘‘چاہتے ہیں، چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ آرمی چیف دنیا سے ’’ڈومور‘‘ اور وزرا پاکستان سے ڈومور کا کہہ رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ترجمان کا خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں کہنا ہے کہ حساس معاملات پر اظہارخیال کرتے ہوئے حقائق کے مطابق بات ہونی چاہیے اور انتہائی اہم و حساس معاملات پر مضروضوں پر بات نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خود اپنے بیانات و رویوں کی وجہ سے اپنے ہی پیچھے پڑے ہیں جس سے بیرونی طاقتوں کو مذاق اڑانے کا موقع ملتا ہے اور ایسے میں ہم انہیں موقع دیتےہیں کہ اپنی ناکامیوں کابوجھ ہم پرڈال دیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزراء کا کام بیان دینا نہیں بلکہ بیماری کا علاج کرنا ہے جب کہ آرمی چیف کہہ رہے ہیں ہم نےبہت قربانیاں دیں اور دنیا اب ’’ڈومور‘‘ کرے لیکن وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ کہہ رہےہیں پاکستان کو’’ڈومور‘‘ کرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی داخلی سلامتی صورتحال میں 2013 اورآج میں زمین وآسمان کافرق ہے تاہم وزیرصاحب کو کوئی کمی یا کمزوری نظرآتی ہے تو اس کا مداوا کرتے اور کابینہ یاقومی سلامتی کمیٹی میں مسئلہ اٹھاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں