182

این اے 120؛ ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم ختم

لاہور(15 ستمبر2017) حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم ختم ہوگئی جبکہ انتخابی مہم کے آخری روز این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنے انتخابی مہم جاری رکھی

انتخابی مہم کے سلسلے میں این اے120 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سترہ ستمبر کے بعدبلند مورال کے ساتھ میدان سیاست میں اترے گی 2018ء کے الیکشن میں عمرا ن خان ،نواز شریف زائد عمر ہونگے لیکن نوجوانوں کے حقیقی نمائندے بلاول بھٹو زرداری ہیں

اپنی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران فیصل میر نے پیپلزپارٹی کے پرانے ہمدردوں سے ملاقات کی اور کہا کہ حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے کوئی کردار ادا نہیں کیا.

اسی حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے اپنی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم جاری رکھتے ہوئے سردار چپل ہائوس بلال گنج میں اپنے ایک انتخابی دفتر کا افتتاح کیا. انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نظر ثانی کی اپیل بھی سپریم کورٹ سے خارج ہوگئی ہے جس کے بعد نواز شریف اب دو مرتبہ پوچھیں گے مجھے کیوں نکالا گیا.

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا پہلے یہ کہتے تھے کہ ہماری کوئی جائیداد نہیں بعد میں ان کی جائیدادیں بھی نکل آئیںانہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی دھاندلی کے مضمون میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی برتری 32 فیصدسے کم ہو کر چودہ فیصد رہی گئی ہے.

اسی حلقے سے ن لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اپنی ڈور ٹو ڈور ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا حلقے کے مختلف ووٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ستر ہ ستمبر کو بیلٹ بکسوں سے صرف شیر کی دھاڑیں نکلیں گی اور اٹھارہ ستمبر کا سورج اس حلقے سے مسلم لیگ ن کی فتح کی خوشخبری لیکر طلوع ہوگا مریم نواز نے کہا کہ حلقہ این اے 120کے عوام نواز شریف کی نااہلی کا بدلہ انہیں کامیاب کرواہ کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں