191

‏مریم ، آپکے پاپا چورہیں، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کو لاہور کے عوام کرپشن مافیا کو شکست دے کر نئے لاہور کی بنیاد رکھیں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم کے تحت تحریک انصاف کی جانب سے چیئرنگ کراس سے داتار دربار تک ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 17 ستمبر کو تحریک انصاف این اے 120 میں فتح سمیٹے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ‏ مریم ، آپکے پاپا چورہیں , اتوار کو شریفوں کی کرپشن کا اختتام ہوگا اور ہمیں فتح نصیب ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 17 ستمبر کو قوم کرپٹ مافیا کو پچھاڑے گی اور ایک نئے لاہور کی بنیاد رکھے گی۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی داتا دربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی.

اپنا تبصرہ بھیجیں