203

کراچی میں خوف کے سیاہ بادل پھر منڈلانے لگے

کراچی میں خوف کے سیاہ بادل پھر منڈلانے لگے ۔بانی متحدہ اور سربراہ متحدہ لندن کے حق میں ایک بار پھر شہر کے مختلف علاقوں میں چاکنگ کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب کراچی کے کئی علاقوںمیں الطاف حسین کے حق میں چاکنگ کی گئی ہے ،ٹاسک اے پی ایم ایس ولندن کے کارکنوںکودیاگیا،بانی ایم کیوایم کے حق میں چاکنگ نیوکراچی ،نارتھ کراچی ،گلشن اقبال ،لانڈھی کورنگی سمیت کئی علاقوں میں کی گئی ،چاکنگ میں ایم کیوایم بانی کوسالگرہ کی مبارکبادپیش کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ چاکنگ میں اے پی ایم ایس او ایم کیوایم لندن کے کارکنان ملوث ہیںاورکراچی یونیورسٹی ،سرسیدیونیورسٹی کے کارکنان کی جانب سے ایم کیوایم قائد کی سالگرہ کے حوالے سے تیاریاںکی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں