199

مہوش حیات کابھارتی فلم کی آفر ٹھکرانے کا دعوی

لاہور (آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ مہوش حیات نے دعوی کیا ہے کہ انہیں بھارتی فلم ڈیڑھ عشقیہ میں اہم کردار کی آفر ہوئی تھی لیکن فلم میں قابل اعتراض مناظر عکسبند کرانے سے انکار کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی اچھوتا اور پرفارمنس والا کردار ملا تو بھارتی فلم میں ضرور کام کروں گی۔

مہوش حیات کی عیدالاضحی پر ریلیز نئی فلم میں پنجاب نہیں جاوں گی نے عوام کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔ مہوش حیات نے ٹی وی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے کے بعد فلموں کا رخ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں