205

بہاورلپور؛ خواجہ سراؤں کا پولیس کےخلاف احتجاج

پنجاب کے شہر بہاولپور کے نواحی علاقے احمد پور شرقیہ میں خواجہ سراؤں نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ پولیس ان سے بھتہ مانگتی ہے، شادی بیاہ کے پروگرامز میں شامل ہونے پر ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اور بھتہ نہ دینے پر پروگرامز سے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار بلیک میل کر کے جیبوں سے پیسے نکال کر لے جاتے ہیں، عوام میں ان سے ناروا سلوک روا رکھا جاتا ہے اور ناجائز مقدمات میں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

مظاہرین نے ریجنل پولیس افسر (آر پی او) اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سے احمد پور شرقیہ میں پولیس گردی سے نجات دلانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو بھتہ دینے کی وجہ سے خواجہ سراؤں کے گھروں میں فاقے ہیں، پولیس کو انسانیت سوز سلوک روا رکھنے سے روکا جائے اور بھتہ خوری سے نجات دلائی جائے۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ ڈی پی او ڈاکٹر اختر عباس نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر تھانہ احمد پور شرقیہ سٹی کے سب انسپیکٹر رئیس احمد کو معطل کر دیا اور مظاہرین کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں