168

اسلام آباد کی 18 یوسیز میں انتخابات

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں یونین کونسلوں کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، اسلام آباد کی 18 یونین کونسلوں میں خالی نشستوں پر پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کی 18 یونین کونسلوں میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 15 تا 16 ستمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 20 تا 22 ستمبر کو مکمل کی جائے گی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 26 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کی 18 یونین کونسلوں کی 20 مختلف نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے صدر، وزیراعظم، وزرا اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مذکورہ 18 یونین کونسلوں کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب تک سرکاری وسائل کے استمعال، ملازمین کے تقرر تبادلوں اور ترقیاتی سکیموں کے اعلان پر پابندی عائد ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر فہرستوں کو بھی ضمنی انتخاب تک منجمد کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں